نیشنل 
 طوفان کا اثر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 127 ٹرینوں کو منسوخ کردیا

نئی دہلی: سمندری طوفان مونتھا کے اثر اور شدید بارش کے باعث ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ جملہ 127 ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کیا گیا ہے جبکہ مزید 14 ٹرینوں کا راستہ تبدیل کیا گیا ہے۔فلک نما، ایسٹ
کوسٹ، گوداوری، وشاکھا، نرساپور ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بارش کے باعث مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کئی ٹرینیں رک گئی ہیں۔تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے گنڈراتی مڈگو میں کونارک ایکسپریس، اور ڈورنکل
میں گولکنڈہ ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے کونڈاپلّی میں سائی نگر میں شرڈی ایکسپریس رکی ہوئی ہے۔ اسی طرح آندھرا پردیش کے مختلف اسٹیشنوں پر 12 مال بردار ٹرینیں (گُڈز ٹرینیں) بھی پھنسی ہوئی ہیں۔
 
 


