تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بنڈی سنجے کو دی سالگرہ کی مبارکباد

حیدرآباد _ 11 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بنڈی سنجے کو ان کی سالگرہ کے موقع پر 11 جولائی کو ایک مبارکبادی کا مکتوب روآنہ کیا اپنے پیغام میں انھیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ

میں آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، میری دلی خواہش ہے کہ آپ اچھی صحت اور لمبی عمر کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button