انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا بہترین مظاہرہ – سچن تنڈولکر ؛ سی وی انند اور دوسروں کی مبارکباد

انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کے اسٹار بولر محمد سراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، دو نہیں بلکہ چھ وکٹیں حاصل کیں۔
جس پر محمد سراج کو مختلف شخصیات نے مبارکباد پیش کی ۔جن میں قابل ذکر سچن تنڈولکر ؛ ہرشا بھوگلے ؛ سی وی انند اور دوسرے شامل ہیں
کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر سراج کی کھل کر ستائش کی۔ اپنے ایک پوسٹ میں سچن نے کہا کہ ” سراج کی بولنگ میں میں نے ایک بڑا فرق محسوس کیا – وہ درست لینتھ پر گیندیں کروا رہے تھے اور ان کی بولنگ میں درستگی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں چھ وکٹیں حاصل ہوئیں۔ آکاش دیپ کی جانب سے بھی بہترین تعاون حاصل ہوا۔ دونوں نے شاندار بولنگ کی۔
سچن نے مزید کہا کہ اسمتھ اور بروک نے زبردست پارٹنر شپ کے ساتھ دباؤ کے باوجود جارحانہ انداز میں کھیل پیش کیا اور ہندوستانی اسکور کے قریب پہنچنے کی کوشش کی۔”
حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد سراج کی ستایش کی۔ سوشل میڈیا پر سرگرم سی وی آنند نے سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا
"تلنگانہ پولیس اور ڈی ایس پی محمد سراج کی کارکردگی بے حد متاثر کن رہی۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔