نیشنل

لڑکے اور لڑکی کا بلیٹ گاڑی پر اسٹنٹ۔ویڈیو وائرل۔ لکھنؤ پولیس ہوئی چوکس

نئی دہلی: ان دنوں اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پلیٹ گاڑی پر سفر کے دوران اسٹنٹ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نوجوان اور لڑکی فلمی انداز میں گاڑی پر اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ لکھنؤ پولس نے بائیک پر سوار نوجوان اور لڑکی کے اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا ویڈیو علی گنج علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ویڈیو علی گنج علاقے کے نرالا نگر پل پر شوٹ کیا گیا تھا۔ صرف 5 سیکنڈ کی اس وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نوجوان اور لڑکی سڑک پر فلمی انداز کرتب بازی کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اس اسٹنٹ کی ویڈیو ایک راہگیر نے بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ جو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لکھنؤ پولیس نے نوٹس لیا ہے۔

اس اسٹنٹ کی ویڈیو ایک راہگیر نے بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔  جو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لکھنؤ پولیس نے نوٹس لیا ہے۔  لکھنؤ پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو بھی ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button