نیشنل ہائی وے پر ٹرک سے اسٹنٹس ڈرائیور گرفتار

نئی دہلی: ہریانہ میں قومی شاہراہ پر حال ہی میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا اب تک آپ نے موٹرسائیکلوں کاروں یا آٹو کو سڑک پر اسٹنٹس کرتے دیکھا ہوگا لیکن آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ اب
ایک ٹرک ڈرائیور اس طرح کی حرکتیں کرتا ہوا پکڑا گیا۔ ایک ٹرک ڈرائیور نے نہایت خطرناک انداز میں کرتب دکھائے جس سے سڑک پر چلنے والے دیگر افراد خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے
بعد حکام نے کارروائی کی۔ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع نوح میں دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر اسی ماہ کی 3 تاریخ کو پیش آیا۔ ریگاڈ گاؤں کے قریب پہنچنے کے دوران ڈرائیور نے
ٹرک کو تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس کیے جس سے ساتھ سفر کرنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گہا۔ اس معاملے میں گروگرام پولیس نے مقدمہ درج کر کے راجستھان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔



