نیشنل

سرفرازخان کو ٹیم انڈیا میں شامل نہ کرنے پر سنیل گواسکر برہم

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیےٹیم انڈیا میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ گھریلو کرکٹ میں رنز بنانے والے سرفراز خان کو مایوسی ہوئی۔ سرفراز کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پرسابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کیا اور بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کی۔

 

واضح رہے کہ 25 سالہ سرفراز خان اب تک 37 فرسٹ کلاس میچوں میں 13 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 3505 رنز بنا چکے ہیں۔ سرفراز خان کا سب سے زیادہ اسکور 301 ناٹ آؤٹ ہے۔ اس شاندار ریکارڈ کے باوجود سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے حیرت کا اظہارکیا جارہا ہے۔

 

 

سنیل گواسکرنے کہا کہ اگر ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل کی بنیاد پر کرنا ہے تو رانجی ٹرافی بند کر دینا چاہیے۔ گواسکر نے کہا سرفراز خان نے پچھلے تین سیزن میں 100 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے اسے کیا کرنا ہوگا؟ ہو سکتا ہے وہ پلیئنگ الیون میں شامل نہ ہو پائے لیکن آپ اسے ٹیم میں تو منتخب کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button