نیشنل

وقف ترمیم بل کی تائید ۔ شاہنواز حسین کو جان سے مارنے کی دھمکی

نئی دہلی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین کو وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

 

مسٹر حسین نے خود ہفتہ کو سمستی پور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا اور کہا کہ انہیں ان کے موبائل فون کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پیغامات بھیج کر مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے میں وقف ترمیمی بل کے فوائد کے بارے میں لوگوں بالخصوص مسلمانوں

کے درمیان مسلسل اپنے خیالات کو مضبوطی کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا اور فون پیغامات کے ذریعے دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں اس سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button