نیشنل
ملک بھر میں آتشبازی پر پابندی۔ سپریم کورٹ کا اہم تبصرہ

سپریم کورٹ نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے صرف دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہی پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ملک کے دیگر شہروں کی صورتحال کیا ہے؟ کیا صرف دہلی کے عوام کو ہی صاف ہوا چاہیے؟ باقی شہروں کے لوگوں کو اس کی ضرورت نہیں؟
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سردیوں میں جب وہ امرتسر میں تھے تو پنجاب میں فضائی آلودگی دہلی سے بھی زیادہ خراب تھی۔ اس لئے ملک بھر میں پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے
اس معاملے کی مزید سماعت اب 22 ستمبر کو ہوگی۔