سپریم کورٹ نے دہلی شراب معاملہ کیس میں منیش سسودیا کو دے دی ضمانت _ 17 مہینے بعد سابق ڈپٹی چیف منسٹر آئیں گے جیل سے باہر

نئی دہلی _ 9 اگست ( اردولیکس ڈیسک) سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کو ضمانت دے دی۔
عدالت اعظمی نے منیش سسودیا کو سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ختم شدہ ایکسائز پالیسی کے سلسلے میں زیر تفتیش مقدمات میں باقاعدہ ضمانت دے دی۔ سسوڈیا 17 ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گے۔
جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ ان مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے انھیں ٹرائل کورٹ میں بھیجنا انصاف کا دھوکہ ہوگا۔عدالت نے سسودیا کو ہدایت دی کہ وہ 10 لاکھ کے ضمانتی بانڈ کو دو ضمانتوں کے ساتھ پیش کریں، اپنا پاسپورٹ سپرد کردیں اور ہفتے میں دو بار پیر اور جمعرات کو تفتیشی افسر کے سامنے رپورٹ کریں۔
عدالت نے کہا کہ انھیں گواہوں پر اثر انداز ہونے یا ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے 6 اگست کو ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کیس اپنا فیصلہ محفوظ کر دیا تھا اور آج اس کا فیصلہ سنایا