نیشنل

آسام کے چیف منسٹر کے متنازعہ ویڈیو کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار – درخواست گزاروں کو دیا یہ مشورہ

سپریم کورٹ نے پیر کو آسام کے چیف منسٹر ہمنت بسوا سرما کے خلاف وائرل ویڈیو کے معاملے میں کارروائی کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کر دیا اور درخواست گزاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی شکایات کے ازالے کے لیے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کریں

 

۔یہ درخواستیں ایک ایسی وائرل ویڈیو کے تعلق سے دائر کی گئی تھیں جس میں مبینہ طور پر چیف منسٹر کو اقلیتی برادری کے افراد کی طرف رائفل سے نشانہ لے کر فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

چیف جسٹس سریا کانت کی سربراہی میں قائم بنچ، جس میں جسٹس جوئملیہ بگچی اور جسٹس وپل ایم پنچولی شامل تھے، نے درخواست گزاروں سے سوال کیا کہ انہوں نے پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اختیار کو کمزور نہ کیا جائے اور تمام فریقین کو آئینی اخلاقیات کی حدود میں رہتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،

 

خصوصاً ایسے وقت میں جب انتخابات قریب ہوں۔بنچ نے مزید ریمارکس دیے کہ یہ ایک تشویشناک رجحان بنتا جا رہا ہے کہ ہر معاملہ براہِ راست اعلیٰ ترین عدالت میں لایا جا رہا ہے، جبکہ پہلے ہی ماحولیاتی اور تجارتی نوعیت کے کئی مقدمات ہائی کورٹس سے منتقل ہو چکے ہیں۔

 

عدالت اعظمی نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت کو تیز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button