نیشنل

دکانوں پر نیم پلیٹ معاملہ _ یوگی حکومت کے فیصلہ پر سپریم کورٹ نے لگادی روک

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ میں آج اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے دوکانات پر نیم پلیٹ لگانے کے مسئلے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے یوگی حکومت کو زبردست دھکہ دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کانوڑ یاترا روڈ پر دکانداروں کو اپنی دکانوں پر نیم پلیٹ لگانے کے حکم پر روک لگا دی ہے

 

۔ عدالت نے کہا کہ کھانے پینے کی دکانوں پر صرف کھانے پینے کی اشیاء کی اقسام لکھی جائیں دکاندار کا نام لکھنا ضروری نہیں۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے نیم پلیٹ لگانے کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دو ریاستوں نے ایسا کیا اب مزید ریاستیں ایسا فیصلہ کرنے جا رہی ہیں، بلدیہ کے بجائے پولیس کی جانب سے کاروائی کی جا رہی ہے۔ اقلیتوں اور دلتوں کو الگ تھلگ کیا جا رہا ہے وکیل نے سب سے پہلے مظفر نگر پولیس کا حکم عدالت میں پڑھ کر سنایا اور عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر کیا جا رہا ہے

 

اور یہ شناخت کی بنیاد پر بائیکاٹ ہے، نام نہ لکھو تو کاروبار بند نام لکھو تو فروخت ختم۔عدالت نے پورے معاملے کی سماعت کے بعد کہا کہ اس طرح کے حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور اس سے ملک کے سیکولر کردار کو نقصان پہنچتا ہے جو آئین کی تمہید کا حصہ ہے۔ عدالت نے یوگی حکومت کے فیصلہ پر روک لگا دی۔ عدلیہ نے کہا کہ کھانے پینے کی دکانوں پر کھانے کی اقسام لکھی جائیں دکاندار کا نام لکھنا ضروری نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button