نیشنل

ووٹر لیسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ کرے گی 11 نومبر کو سماعت

ووٹر لیسٹ کی خصوصی نظرٹانی(ایس آئی ار) کے خلاف دائر کی گئیں تمام عرضیوں کو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

 

عدالت نے اعلان کیا کہ ان درخواستوں کی سماعت 11 نومبر کو ہوگی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ کیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل پرشانت بھوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے متعلق ہے

 

۔بنچ نے جواب میں کہا کہ اگرچہ 11 نومبر سے کئی اہم مقدمات پہلے ہی شیڈول میں ہیں، لیکن ممکنہ حد تک اس معاملے کو بھی اسی دن سماعت کے لیے شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی حدود میں ہے یا نہیں — یہ بات اب آنے والی سماعت میں واضح ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button