نیشنل
چائلڈ پورنوگرافی پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق معاملے میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پیر کو ایک درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا جس میں مدراس ہائی کورٹ کے ایک حکم کو چیلنج کیا گیا تھا
اس حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ محض چائلڈ پورنوگرافی یعنی بچوں سے متعلق فحش ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا دیکھنا پوکسو ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت جرم نہیں ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے آج اس سلسلہ میں فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا پوکسو ایکٹ کے تحت جرم ہے، اس سلسلہ میں مدراس ہائیکوٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ کو عدالت عظمیٰ نے مسترد کر دیا، ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی کا لفظ عدالت میں استعمال نہ کیا جائے۔