نیشنل

شادی کے 12 گھنٹے کے اندر دلہے کی مشتبہ موت

حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس) شادی کے 12 گھنٹے کے اندر ہی ایک دلہے کی مشتبہ طور پر موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے انامیا ضلع کے مدنا پلی میں  پیش آیا۔  ضلع کے پتی واری پلے سے تعلق رکھنے والے تلسی پرساد حیدرآباد میں ایک سافٹ وئیر کمپنی میں کام کرتے تھے ۔ اس دوران تلسی پرساد کی  سریشا نامی لڑکی سے حیدرآباد میں ملاقات کی۔ ان دونوں کی ملاقات محبت میں بدل گئی۔ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں خاندانوں کو راضی کیا۔ تلسی پرساد اور شریشا کی شادی پیر کو رشتہ داروں کی موجودگی میں شاندار پیمانے پر انجام دی گئی ۔ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کے بعد دولہے نے شادی کی تقریب میں رقص بھی  کیا۔

 

شادی کی رات دلہا دلہن سو گئے ۔ سریشا جب صبح 3 بجے بیدار ہوئی تو اس نے دولہے کو جگایا۔ لیکن تلسی پرساد کی جانب سےکوئی ردعمل  نہ آنے پر  سریشا نے چینخ و  پکار شروع کردی اور گھر والوں کو اٹھایا ۔ اس کے رشتہ داروں نے اسے فوراً مدنا پلی اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ تلسی پرساد کی موت ہوچکی ہے۔ شادی کے 12 گھنٹے کے اندر ہی دولہے کی موت  سے دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button