ہندوستانی کرکٹر سلیل انکولہ کی ماں کی فلیٹ میں مشتبہ موت، گلا کٹا ہوا تھا

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ کی نعش پونے کے فلیٹ میں مشبتہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس کے مطابق 77 سالہ مالا اشوک انکولہ کی نعش دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے فلیٹ میں جمعہ کی دوپہر کو دستاب ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھریلو ملازمہ فلیٹ پر آئی اور دروازے پر بارہا دستک دی باوجود اس کے کسی نے جواب نہیں دیا، بعدازاں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا جس کے بعد فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا۔پولیس مطابق دروازہ کھولے جانے پر سابق کرکٹر کی والدہ کی نعش کمرے میں پائی گئی ان کا گلا کٹا ہوا تھا۔ اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ کرکٹر کی والدہ کسی ذہنی بیماری کا شکار تھی خودکشی کا شبہ بھی کیا جارہاہے۔
پولیس کو جائے واردات سے ترکاری کاٹنے کی چاقو اور اسکرو ڈرائیور بھی برآمد ہوا۔فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی، انہوں نے 1998 میں 28 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی تھی۔ سلیل انکولہ نے سیریل وکرال گبرال اور
اِش کوئی ہے سمیت سنجے دت کی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
666