انٹر نیشنل

بلوچستان: میلاد النبی صلعم جلوس کیلئے جمع افراد کے قریب خودکش دھماک 50 جاں بحق 100 زخمی۔ دلخراش ویڈیو وائرل

نئی دہلی: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب کئے گئے خودکش دھماکہ میں کم از کم 50 افراد جا بحق اور100 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطا اللہ منعم نے نیوز چینلز کوبتایا کہ دھماکہ جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے لیے جمع افراد کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 کے قریب شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی کہ دھماکہ موقع پر موجود مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب ہوا۔ سٹی اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد جاوید لہڑی نے کہا کہ دھماکہ ’خودکش‘ تھا

 

اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ جاوید لہڑی نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ڈی ایس پی سٹی علی نواز گشکوری کی گاڑی سے ٹکرا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔

 

اسی دوران نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں تاحال 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا

 

ان کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، کوئٹہ کے ہاسپٹلس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button