نیشنل

تلنگانہ کی سابق گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن دوبارہ بی جے پی میں شامل

حیدرآباد _ 20 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کی سابق گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔آج چینئی میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے انہیں زعفرانی جماعت کا کھنڈواپہنا کر بی جے پی میں شامل کیا

 

۔تمیلی سائی نے تلنگانہ کی گورنراورپوڈیچری کی لفٹنٹ گورنر کے عہدہ سے استعفی دے دیاتھا۔اس موقع پر ان کے حامیوں اوربی جے پی کے کارکنوں نے تمیلی سائی اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔تمیلی سائی نے تقریبا چارسال تک گورنر تلنگانہ کے طورپر اپنے فرائض انجام دیئے

 

۔بتایاجاتا ہے کہ ان کو زعفرانی جماعت چینئی سنٹرل یا پھر کسی اورلوک سبھا نشست سے ٹکٹ دے گی۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں ان کو شکست اٹھانی پڑی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت نے ان کو تلنگانہ کی گورنر مقررکیاتھا۔تمیلی سائی کو بی جے پی کی رکنیت کا کارڈ بھی حوالہ کیاگیا۔تمل ناڈو کے بی جے پی ذمہ داروں نے ان کو تہنیت بھی پیش کی اور پارٹی میں واپسی پر ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button