نیشنل

صرف 400 میٹر کے سفر پر 18 ہزار روپے کرایہ۔ ممبئی میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ممبئی: بھارت کے دورے پر آئی ایک امریکی سیاح کو ممبئی شہر میں تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے محض 400 میٹر کے سفر کے لیے اس خاتون سے 18 ہزار روپے وصول کر لیے۔

 

سیاح کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا اریانو نامی ایک صارف نے اپنے

 

ایکس (X) اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں وہ ممبئی پہنچی تھیں اور ایک اسٹار ہوٹل جانے کے لیے ٹیکسی لی تھی۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود ایک اور شخص نے پہلے انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جا کر گھمایا

 

پھر 18 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد صرف 400 میٹر دور واقع ایک ہوٹل کے پاس اتار دیا۔س خاتون سیاح نے اپنی پوسٹ میں متعلقہ ٹیکسی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

 

یہ پوسٹ وائرل ہونے پر ممبئی پولیس کی نظر میں آئی جس پر پولیس نے از خود (سوموٹو) کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی۔ تین گھنٹوں کے اندر ٹیکسی ڈرائیور دیش راج یادو کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق سیاح سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ دورانِ تفتیش ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ اس نے خاتون کو اندھیری ایسٹ کے علاقے میں

 

تقریباً 20 منٹ تک گھمایا اور بعد میں اسی علاقے میں واقع ایک قریبی ہوٹل کے پاس اتار دیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button