کلاس روم میں طلبہ کے حملہ میں ٹیچر محمد اعجاز کی موت – رائچوٹی ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول میں پیش آیا واقعہ

آندھرا پردیش کے انامیا ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اردو میڈیم ہائی اسکول کے نویں جماعت کے تین طلبہ نے کلاس روم میں ٹیچر پر حملہ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا
۔تفصیلات کے مطابق رائچوٹی ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کے استاد 42 ،سالہ محمد اعجاز معمول کے مطابق چہارشنبہ کے روز نویں جماعت کی کلاس لینے گئے۔ کلاس میں طلبہ کے شرارت کرنے پر محمد اعجاز نے انہیں ڈانٹا۔ اس پر طلبہ غصے میں آگئے اور استاد پر حملہ کر دیا۔
حملے کے دوران طلبہ نے استاد کو سینے پر مارا جس کے نتیجے میں وہ کلاس روم میں ہی بے ہوش ہو کر گر گئے۔ دیگر اساتذہ نے فوراً انہیں ہاسپٹل منتقل کیا، لیکن علاج کے دوران اعجاز کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ محمد اعجاز فزکس کے ٹیچر تھے
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اسی دوران متوفی کی بیوی رحیم النساء نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ تین طلبہ کے حملہ میں ان کے شوہر کی موت ہوگئی