نیشنل

اسکول میں ایک خاتون کے ساتھ غلط حرکتیں کررہا تھا ٹیچر۔ بچوں نے بنایا ویڈیو

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں ایک اسکول کے ٹیچر کی فحش ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔یہ واقعہ بسالی گرام پنچایت کے جھری محلے کے "اُدَینگر کمپلیکس” میں واقع ایک سرکاری اسکول سے متعلق ہے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ ٹیچر وِکرم کدم نے کلاس روم میں ہی ایک خاتون کے ساتھ رومانس کیا۔ جب وہ خاتون کے ساتھ تنہائی میں تھا تبھی طلبہ نے اس کا ویڈیو بنا لیا۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر اس خاتون کے ساتھ قابلِ اعتراض حرکات کر رہا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایسی حرکات کر رہا ہے لیکن شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہ

 

 

ہونے کی وجہ سے اس کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔دو روز قبل ہی گاؤں میں اس معاملے پر پنچایت بھی ہوئی تھی لیکن ٹیچر نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔ اب وہ دوبارہ اسی حرکت میں ملوث پایا گیا ہے۔

 

 

گاؤں والوں کا الزام ہے کہ کسی کارروائی کا نہ ہونا ہی اس کی ہمت کی اصل وجہ ہے۔جب یہ ویڈیو ضلع کے تعلیمی افسر (DEO) کے علم میں آئی، تو انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی

 

 

جائے گی اور وکرم کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button