نیشنل

شارجہ جانے والے طیارہ میں تکنیکی خرابی۔ 140 مسافرین کو لے کر ساڑھے تین گھنٹوں تک طیارہ فضاء میں لگاتا رہا چکر

نئی دہلی: ریاست تمل ناڈو سے شارجہ جانے والے ایئر انڈیا کے طیارہ کی تروچی ہوائی اڈے پر کامیابی کے ساتھ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ طیارہ تقریباً ساڑھے 3 گھنٹوں تک فضاء میں چکر کاٹتا رہا۔ اس بارے میں مسافروں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ معمولی تکنیکی خرابی تھی۔ دوسری جانب طیارے میں سوار مسافروں کی جان بچانے کے لیے پائلٹ بادلوں کے درمیان جدوجہد کر رہے تھے۔

 

اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز نمبر IX 613 نے تروچی ہوائی اڈے سے شام 5.32 بجے اڑان بھری۔ ٹیک آف کے فوراً بعد پائلٹ کو لینڈنگ گیئر کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا پتہ چلا۔ اس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔ طیارے نے 3 گھنٹے سے زیادہ ہوا میں چکر لگا کر ایندھن استعمال کیا۔ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فائر ٹینڈرز کے علاوہ 20 سے زائد ایمبولینسیں تعینات تھیں۔

 

تمل ناڈو کے تروچی سے شارجہ جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ جہاز میں 140 مسافر سوار تھے، طیارے کا ایندھن ہوا میں چکر لگا کر کم سے کم کیا جا رہا تھا تاکہ ہنگامی لینڈنگ میں آسانی ہو اور نقصان کم سے کم ہو۔

 

طیارہ ہوا میں چکر لگا رہا تھا۔ ہوائی جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی تھی۔ جس کی وجہ سے پائلٹ طیارے کو ائیرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکے۔ مسافروں کو شاید علم نہ ہو لیکن پورا ملک جانتا تھا کہ 140 لوگوں کی جانیں ہوا میں معلق تھیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ایئرپورٹ پر 20 سے زائد ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کو تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب تروچی کے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے اور طیارہ بحفاظت لینڈ کر سکے گا لیکن تناؤ ہر لمحہ بڑھتا جا رہا تھا۔

 

پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا اور پورے ہوائی اڈے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے لیے تمام تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ میڈیا میں یہ خبر آتے ہی لوگ ایئرپورٹ کے باہر بھی جمع ہونا شروع ہو گئے۔ تروچی ہوائی اڈے کے قریب لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ لوگ محفوظ لینڈنگ کے لیے دعائیں کرنے لگے اور ایئر انڈیا کے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد پائلٹ کے لیے زوردار تالیاں بجائی گئیں اور تمام نے راحت کی سانس لی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button