ڈی جے ساؤنڈ کی وجہ سے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

ڈی جے ساؤنڈ کی وجہ سے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع کے علاقے امالاپورم کے کونکا پلی میں پیش آیا۔ جہاں بندارو لنکا سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ پپولا ونئے دسرہ کے اختتامی جشن میں شرکت کی تھی
تقریب کے دوران، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ڈی جے میوزک پر رقص کر رہا تھا، اچانک زوردار آواز کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔فوری طور پر اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈی جے کی آواز سے نوجوان کے دل کی دھڑکن اچانک بند ہوگئی جس کے باعث اس کی موت ہوئی ہے
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے شہر حیدرآباد میں چند دن قبل ہی ڈی جے پر پابندی عائد کردی ہے پولیس نے کسی بھی مذہبی تقریب میں ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے