سری رام نومی کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں عام تعطیل کا اعلان

سری رام نومی کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں عام تعطیل کا اعلان
سری رام نومی کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی ریاستی حکومتوں نے جمعہ کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر، اسکولس، کالجس اور بینکس بند رہیں گے، جس کے باعث معمول کی خدمات معطل رہیں گی۔
دریں اثنا، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی بھدراچلم مندر میں منعقد ہونے والی سری سیتا رام کلیانم تقریب میں شرکت کریں گے۔
اسی طرح آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اونٹیمِٹّا میں واقع سری کوڈنڈراما سوامی مندر میں کلیانوتسو تقریب میں شریک ہوں گے۔
مزید برآں، بینک مسلسل تین دن بند رہیں گے۔ سری رام نومی جمعہ (28 مارچ) کو ہے، جبکہ اس کے بعد چوتھا ہفتہ (29 مارچ) اور اتوار (30 مارچ) کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔
اس دوران بینکنگ خدمات دستیاب نہیں رہیں گی۔



