نیشنل

تلنگانہ کے گورنر کے بیٹے پر ایم ایل اے کو قتل کی دھمکی کا سنگین الزام

تلنگانہ کے گورنر جِشنو دیو ورما کے بیٹے پرتیک دیو ورما پر سنگین الزام عائد ہوا ہے کہ انہوں نے تریپورہ ریاست کے ٹی ایم پی پارٹی کے رکن اسمبلی فلپ کمار ریانگ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

 

، ایم ایل اے نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 2 ستمبر کی رات ویسٹ تریپورہ کے ایم ایل اے ہاسٹل میں پیش آیا جہاں وہ اپنے سرکاری کوارٹر نمبر 209 میں گھر والوں کے ساتھ موجود تھے، اسی دوران تین افراد جن میں پرتیک دیو ورما بھی شامل تھے

 

زبردستی وہاں پہنچے اور ان کی خانگی گفتگو میں مداخلت کرنے لگے، جب ایم ایل اے نے انہیں باہر جانے کو کہا تو انہوں نے گالی گلوچ شروع کر دی اور سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمہاری گردن کاٹ دیں گے اور ’’400 تا 500 بی جے پی کارکن لا کر تم اور تمہارے پورے خاندان کو ختم کر دیں گے

 

ایم ایل اے کا الزام ہے کہ یہ افراد ایک اور ایم ایل اے پرومود ریانگ کے کوارٹر سے آئے تھے، اس واقعہ کے بعد فلپ ریانگ نے اپنے اور گھر  والوں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر رکن اسمبلی بسواجیت کلائی کے کوارٹر میں پناہ لی اور معاملہ پولیس تک پہنچایا،

 

پولیس نے این سی سی (نیو کیپیٹل کمپلیکس) پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان افراد کو ایم ایل اے ہاسٹل کے اندر داخلہ کس نے دیا،

 

اس معاملے پر فلپ ریانگ نے چیف منسٹر منک سہا سے بھی ملاقات کی اور تفصیل سے آگاہ کیا جس پر چیف منسٹر نے ہاسٹل کی سیکیورٹی بڑھانے اور ایم ایل اے کی مکمل حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت دی

 

، تریپورہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انُرگ دھنکر نے بھی کہا ہے کہ واقعے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button