نیشنل

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے شخص کی راجھستان کے سرحد پر گرفتاری

تلنگانہ کے 38 سالہ  محمد اشفاق حسین  کو راجستھان میں بھارت-پاکستان سرحد کے قریب بی ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

 

یہ واقعہ جیسلمیر ضلع کے ممنوعہ سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں گاؤں والوں نے حسین کی مشکوک حرکات دیکھیں اور مناسب جواب نہ ملنے پر بی ایس ایف کو اطلاع دی۔

 

بی ایس ایف جوان موقع پر پہنچے اور انھیں حراست میں لے لیا، جبکہ ان کا ہندوستانی پاسپورٹ قبضے میں لے لیا گیا۔ جس سے  اس بات کا انکشاف ہوا کہ اشفاق حسین تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے ہیں اور وہ چند دن سے حیدرآباد میں مقیم تھے

 

بی ایس ایف اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ حسین تلنگانہ سے جیسلمیر سرحد کیوں آئے اور کیا کسی سے ملاقات کے لئے آیا، بی ایس ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیز تحقیقات کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button