نیشنل

ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو قتل معاملہ کا نیا انکشاف : مسلم نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے پر باپ نے کردیا بیٹی کا قتل !

ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کا قتل: کیس نے لیا نیا موڑ، آنر کلنگ کا شبہ

 

گڑگاؤں میں سابق ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کے قتل کی گتھی پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔ پولیس کی حراست میں موجود والد دیپک یادو قتل کے پیچھے کھیل اکیڈمی سے متعلق تنازعہ کو ہی وجہ قرار دے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا اور مقامی حلقوں میں اس واردات کو آنر کلنگ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

 

پولیس نے ابتدائی طور پر کسی ’لوو اینگل‘ (محبت کا پہلو) سے انکار کیا ہے، تاہم کچھ شواہد معاملے کو مختلف سمت میں لے جا رہے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق رادھیکا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے دوست انعام الحق کے ساتھ دیکھی گئی۔ اسی ویڈیو کو لے کر والد ناراض تھے، اور شبہ ہے کہ یہ ویڈیو ہی قتل کی ایک بڑی وجہ بنی ہو۔

 

فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے، اور پولیس نے کہا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button