نیشنل

ٹیٹ امتحان لازمی قرار دینے سے لاکھوں اساتذہ پریشان— کانگریس رکن پارلیمنٹ کرن کمار ریڈی نے لوک سبھا میں مسئلہ اٹھایا

TET امتحان لازمی قرار دینے سے لاکھوں اساتذہ پریشان— کانگریس رکن پارلیمنٹ کرن کمار ریڈی نے لوک سبھا میں مسئلہ اٹھایا

 

نئی دہلی: تلنگانہ کے بھونگیر پارلیمنٹ کے رکن  چاملا کرن کمار ریڈی نے  پارلیمنٹ اجلاس میں اساتذہ کے مسائل کو پر  زور  انداز میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ 23 اگست 2010 سے قبل تقرر ہونے والے اساتذہ کے لئے  اچانک TET امتحان کو لازمی قرار دینا لاکھوں اساتذہ میں شدید بے چینی اور تشویش کا سبب بن گیا ہے۔

 

انہوں نے ایوان کو یاد دلایا کہ ماضی میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے متعدد مرتبہ واضح کیا تھا کہ مذکورہ تاریخ سے پہلے تقرر شدہ اساتذہ پر TET کا نفاذ نہیں ہوگا، جس کے باعث ہزاروں اساتذہ نے اس امتحان میں شرکت ہی نہیں کی۔

 

رکن پارلیمنٹ کے مطابق اب دو سال کے اندر TET امتحان لازمی طور پر پاس کرنے کی شرط نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ اس سے مستقل اساتذہ کی ملازمتوں پر خطرات منڈلانے لگے ہیں، جبکہ ہزاروں سینئر اساتذہ کا مستقبل بھی سنگین بحران کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔

 

چاملا کرن کمار ریڈی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقرر شدہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ضرورت پڑنے پر RTE ایکٹ 2009 اور NCTE ایکٹ 1993 میں ترمیمات کی جائیں تاکہ متاثرہ اساتذہ کو انصاف مل سکے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button