نیشنل

تین ماہ قبل رچی گئی تھی بابا صدیقی کے قتل کی سازش

ممبئی ۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کے قتل کی سازش تقریباً تین ماہ پہلے شروع ہوئی تھی، اور ملزمین نے بغیر ہتھیاروں کے ان کے گھر کئی مرتبہ دورہ کیا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بابا صدیقی کے قتل کی پوری منصوبہ بندی پونے میں کی گئی تھی۔

 

ممبئی کرائم برانچ نے اب تک 15 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں جن میں کئی عینی شاہدین بھی شامل ہیں جو واقعہ کے وقت موجود تھے۔بابا صدیقی کا 12 اکتوبر کو ممبئی کے نرمل نگر علاقے میں تین افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر پیش آیا۔ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان میں ہریانہ کا گرمیت بلجیت سنگھ (23)، اتر پردیش کا دھرم راج راجیش کشیپ (19)، جو دونوں شوٹرز ہیں اور پونے سے تعلق رکھنے والے "ہم سازشی” پروین لونکر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button