نیشنل

” پاکستان زندہ باد ،ہندوستان مردہ باد” کے نعرے لگانے والے کو عدالت نے سنائی انوکھی سزا

نئی دہلی: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے "پاکستان زندہ باد، ہندوستان مردہ باد” کے نعرے لگانے والے شخص کو انوکھی سزا سنائی ہے۔ ہائی کورٹ نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ نوجوان کو ہر مہینے دو بار مقامی پولیس اسٹیشن جانا ہوگا۔ وہاں اسے قومی پرچم کو 21 بار سلامی دینی ہوگی اس کے علاوہ، ہر بار سلامی کے ساتھ "بھارت ماتا کی جئے” کہنا بھی ہوگا۔

 

17 مئی کو فیصل عرف فیضان نامی شخص نے "پاکستان زندہ باد، ہندوستان مردہ باد” کے نعرے لگائے تھے۔ اس کے خلاف بھوپال کے مسرود پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت میں اس کے وکیل نے تسلیم کیا کہ فیصل نے ملک مخالف نعرے لگائے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ اسے ضمانت دی۔ عدالت نے کہا کہ فیصل کو ہر مہینے کے پہلے اور چوتھے منگل کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان مسرود تھانے میں پیش ہونا ہوگا اور "بھارت ماتا کی جے” کے نعرے کے ساتھ ہندوستانی پرچم کو 21 بار سلامی دینی ہوگی۔

 

عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ فیصل کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ ملک کے خلاف نعرے لگا کر سنگین جرم کیا ہے۔ عدالت نے اسے 50 ہزار کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ استغاثہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس نعرے لگاتے ہوئے ملزم کا ایک ویڈیو ہے، لیکن عدالت کے سامنے ویڈیو پیش نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت کی سماعت کئی مہینوں تک مؤخر رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button