نیشنل

سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار ۔ شورومس میں خریداروں کا ہجوم

نئی دہلی۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ بجٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں تقریباً پانچ ہزار روپے تک کمی ہو گئی ہے۔

 

زرد دھات کی قیمت میں کمی کے بعد خریداروں میں جوش دیکھا جا رہا ہے۔ آنے والے کچھ دنوں میں تہواروں کا سیزن ہونے کی وجہ سے سونے کی خریداری عروج پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں بھاری کمی کے پیش نظر سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کا امکان ہے۔

 

بجٹ میں سونے پر کسٹمز ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کر کے چھ فیصد کر دی گئی۔بجٹ کے بعد سے اب تک 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button