لڑکی نے حجاب کا پن نگل لیا

نئی دہلی ۔ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپور کی رہنے والی 11 سالہ بچی نے حجاب پہننے کے دورانایک انچ لمبی سیفٹی پن نگل لی اور وہ پن اس کی سانس کی نالی میں پھنس گئی۔
سانس لینے میں دشواری محسوس کرنے پر بچی کواس کے گھر والے شیوپور کے اسپتال لے گئے۔وہاں کے ڈاکٹروں کے مشورے پر اسے راجستھان کے کوٹامیڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔انڈواسکوپی طریقے سے سرجری کرتے ہوئےکوٹا کے ڈاکٹروں نے صرف دو منٹ میں آپریشن مکمل کر کے بچی کی جان بچا لی۔
ای این ٹی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر شیوکمار کی قیادت میں طبی ٹیم نے جمعہ کے روز یہ سرجری انجام دی۔ڈاکٹر شیوکمار نے بتایا “اگر پن زیادہ دیر تک سانس کی نالی میں رہتی تو انفیکشن ہو سکتا تھااور بچی کو سانس لینے میں شدید رکاوٹ پیش آسکتی تھی۔
اب بچی بالکل ٹھیک ہے اور معمول کے مطابق کھانا کھارہی ہی۔ کامیاب آپریشن کر کے لڑکی کی جان بچانے پر اس کے ارکان خاندان نے راحت کی سانس لی۔



