نیشنل

75 سالہ شخص کی 35 سالہ خاتون سے شادی۔ شادی کے دوسرے ہی دن دلہے کی موت۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی موت کی وجہہ 

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ شخص سنگرو رام نے 35 سالہ خاتون منبھاؤتی سے پیر کے روز شادی کی تھی۔ یہ شادی علاقے میں کافی بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی

 

 

لیکن شادی کے اگلے ہی دن سنگرو رام فوت ہو گیا۔ ان کے بھتیجے نے موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر سنگرو رام کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جس کی رپورٹ اب سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنگرو رام کی موت دماغ کی شریان پھٹنے (برین اسٹروک) سے ہوئی ہے۔ رپورٹ میں موت کی وجہ "کارڈیو ویسکولر ایکسیڈنٹ (CVA)” بتائی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ان کی آخری

 

 

رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔تھانہ گورابادشاہ پور کے علاقے کچھمچھ گاؤں کے رہنے والے سنگرو رام کی زندگی تنہا گزر رہی تھی۔ ایک سال پہلے ان کی پہلی بیوی فوت ہوچکی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ ان کے خاندان کے باقی افراد دہلی میں رہتے ہیں۔حال ہی میں سنگرو رام نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کی۔ لوگوں کے سمجھانے کے باوجود وہ

 

 

نہیں مانے۔ انہوں نے جلال پور علاقے کی رہنے والی 35 سالہ منبھاؤتی سے کورٹ میرج کی پھر مندر میں رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ منبھاؤتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی پہلی شادی سے اس کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔شادی کے اگلے ہی دن سنگرو رام فوت ہوگئے۔ دہلی میں رہنے والے ان کے بھائی کے بیٹے روی نے اس موت کو مشتبہ قرار دیا

 

 

اور پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے  نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس میں برین اسٹروک سے موت کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ آنے کے بعد رام گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔سنگرو رام کی نئی دلہن منبھاؤتی نے کہا کہ "مندر میں شادی کے بعد ہم دونوں نے پوری رات باتیں کیں۔ اپنے مستقبل کے خوابوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹا لیکن صبح ہوتے ہی سب کچھ بدل گیا۔

 

 

سنگرو رام کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button