نیشنل

صحافی کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا گیا۔ مدھیہ پردیش میں واقعہ

نئی دہلی: ریاستمدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع میں ایک نوجوان صحافی کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا گی۔ مار پیٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
نرمداپورم ضلع کی مکھن نگر تحصیل میں ان دنوں غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ کچھ بااثر افرادسماج دشمن عناصر کو پولیس اور قانون کا بالکل خوف نہیں ہے۔ ایسے میں مارپیٹ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مقامی چینل کے نوجوان صحافی پرکاش یادو کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا گیا۔ مار پیٹ کرنے والوں میں کوٹ گاؤں کا نارائن یادو اور اس کے کچھ ساتھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نارائن یادو کو کورونا کے دور میں جعلی پاس اور جعلی مہر بند لیٹر پیڈ کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ متاثرہ صحافی جب پولیس اسٹیشن گئے تو وہاں رپورٹ لکھی گئی لیکن ملزم نارائن یادو اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام ہے۔
اس دوران پولیس نے کہا ہے کہ 6 ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button