نیشنل
بابا صدیقی کا قتل قابل مذمت۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی

حیدرآباد ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ بابا صدیقی کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا یہ مہاراشٹرا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔ صدر مجلس نے لکھا اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔