تلنگانہ
صدر تلنگانہ جاگروتی کویتا کی جانب سے مسلمانوں کو میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد

حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے سرچشمہ ہدایت
کے کویتا کی جانب سے مسلمانوں کو میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیام میں کویتا نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ حضرت محمد ﷺ نے امن، مساوات، بھائی چارے اور خدمت انسانیت کا جو پیغام دیا ہے
وہ ہر دور میں نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلادالنبی ﷺ کا یہ مبارک دن ہمیں باہمی محبت، رواداری اور اخوت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ دن باہمی خوشیوں، سکون اور بھائی چارے کا سبب بنے۔