نیشنل

طیارہ حادثہ کا شکار ہوتے ہی آگ کے گولہ میں تبدیل۔ امیت شاہ کی چیف منسٹر سے بات چیت

نئی دہلی: گجرات کے احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI171 حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق اس طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ یہ پرواز احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

 

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ طیارہ حادثے کے فوراً بعد آگ کے ایک بڑے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ فائر آفیسر جیش کے مطابق جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں اور راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل سے فون پر بات کی ہے۔ڈی جی سی اے (DGCA) کے مطابق ایئر انڈیا کا B787 طیارہ، جس کا رجسٹریشن نمبر VT-ANB ہے احمد آباد سے پرواز

 

کے فوراً بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں جملہ 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور دس کیبن کریو کے ارکان شامل تھے۔طیارے کی کمان کپتان سمیَت سبروال کے پاس تھی

 

اور ان کے ساتھ فرسٹ آفیسر کلائیو کندر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button