نیشنل

سانپ سے کھیل مہنگا پڑا۔ نوجوان جان سے ہاتھ ڈھو بیٹھا: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: شرابی نوجوان کو سانپ کے ساتھ کرتب بازی مہنگی پڑی۔ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے دیوریہ ضلع‌ میں پیش آیا۔

 

اہیرولی موضع سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ روہت جیسوال شراب نے شراب پی رکھی تھی۔ اسے کہیں سے ایک سانپ ہاتھ لگ گیا۔

 

اس سانپ کو پکڑ لیا اور اسے گلے میں ڈال لیا۔ وہ سانپ سے کھیل رہا تھا بعد ازاں اس نے اپنا منہ کھول کر زبان آگے کرتے ہوئے سانپ سے اپنی زبان پر ڈسوا لیا

 

جس کے ساتھ ہی اس کے جسم میں زہر پھیل گیا اور نوجوان کی موت ہو گئی۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button