نیشنل
نوجوان نے زنخہ سے شادی کرلی

چینئی ۔تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے تارا منگلم کے قریب واقع اومالور سے تعلق رکھنے والے شروَن کمار عمر (32) سال خانگی ملازم بتائے گئے ہیں۔
اس دوران اُنہیں اپنے ساتھ کام کرنے والے زنخہ کرو سے محبت ہو گئی۔ بزرگوں کی رضامندی سے اُنہوں نے ایروڈ ضلع کے گوپی چیٹی پالیم میں واقع پیریار کلیان منڈپم میں شادی کی۔ اس شادی کی قیادت دراوڑ کڑگم ضلع صدر و وکیل منیاپن نے کی۔
اس وقت یہ جوڑے کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر کئی لوگ نوجوان جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔