نیشنل

زپ لائن کا کیبل ٹوٹ گیا۔ لڑکی بلندی سے پتھروں پر گر پڑی

نئی دہلی ۔تفریح کے دوران زپ لائن پر سوار ایک دس سالہ لڑکی حادثاتی طور پر کیبل ٹوٹ جانے کی وجہ سے گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے۔

 

پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مہاراشٹرا کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے پرفل بجوے کا خاندان حال ہی میں تفریح کے لیے ہماچل پردیش کے منالی گیا ہوا تھا۔ منالی کے سولانگ ویلی میں ان کی دس سالہ بیٹی ترِش زپ لائننگ کر رہی تھی کہ اچانک کیبل ٹوٹ گیا۔

 

اس حادثے میں وہ تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے نیچے پتھروں پر گر پڑی جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ لڑکی کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button