نیشنل

اس مرتبہ ہوں گی کڑاکے کی سردیاں

نئی دہلی: اس سال تمام موسم غیر معمولی رہے ہیں۔ گرمیوں میں شدید دھوپ اور تپش نے لوگوں کو پریشان کیا جب کہ برسات کے موسم میں غیر متوقع برسات ہوئی۔ اسی سلسلے میں ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار نومبر کے

 

 

مہینے میں پچھلے سات سال کے بعد ریکارڈ سردی درج ہونے کا امکان ہے۔پہلے ہی رات کے وقت سردی کی شدت بڑھ چکی ہے اور لوگ کانپ رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہ سردی مزید بڑھنے کے امکانات ہیں اس سلسلے میں محکمۂ

 

 

موسمیات نے انتباہ بھی جاری کیا ہے۔حال ہی میں آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے والے "مونتھا طوفان” کے اثر سے شمال مشرقی مانسون کی سمت مکمل طور پر بدل گئی ہے۔اسی دوران ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سے 15

 

 

دنوں تک خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ماہرینِ موسمیات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button