نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، ای میل ’پاکستان‘ کے نام سے موصول

احمد آباد / نئی دہلی: پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستان کی جوابی سرجیکل اسٹرائیک نے پاکستان میں کھلبلی مچا دی ہے۔ تاہم سرحد پار سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے
اور یہ دھمکی گجرات کرکٹ ایسو سی ایشن کو ایک ای میل کے ذریعے موصول ہوئی ہے، جس پر ’پاکستان‘ کا نام درج ہے۔ای میل میں واضح طور پر لکھا گیا ہے "ہم تمھارے اسٹیڈیم کو اڑا دیں گے۔”یاد رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 اس وقت اپنے عروج پر ہے، اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں اب تک کئی اہم میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ آئندہ بھی یہاں دو بڑے مقابلے منعقد ہونے والے ہیں۔
دھمکی موصول ہونے کے بعد نہ صرف گجرات کرکٹ ایسو سی ایشن ہائی الرٹ پر ہے بلکہ سیکورٹی ایجنسیاں بھی پوری طرح متحرک ہو چکی ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں تلاشی اور سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جب کہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔