نیشنل
تین بھائی علی ؛ غوث اور سمیر کانسٹیبل کی ملازمت کے لئے منتخب – خاندان میں خوشی کا ماحول

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے گتی ٹاون سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین بھائیوں نے پولیس کانسٹبل کی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ریاست میں 6,100 کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے حالیہ دنوں امتحان منعقد ہوا تھا جس کے آج نتائج جاری کردیئے گئے۔ جس میں تینوں بھائیوں نے شاندار کامیابی حاصل کی
۔ بتایا گیا ہے کہ اے آر ہیڈکانسٹبل محبوب دولہ کے تینوں بیٹے محمد علی، محمد غوث اور محمد سمیر پولیس کانسٹیبل کی ملازمت کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔
ایک ہی گھر کے تین سپوتوں کا بیک وقت پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرنا نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقہ کے لئے قابل فخر لمحہ بن گیا ہے۔ گھر میں خوشی کا ماحول ہے اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔