نیشنل
آج ہندوتوا کی جیت ہوئی ہے۔ سادھی پرگیہ

نئی دہلی ۔مالیگاؤں 2008 بم دھماکوں کے معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا "آج بھگوا کی جیت ہوئی ہے، ہندوتوا کی جیت ہوئی ہے اور جو بھی قصوروار ہیں، بھگوان انہیں سزا دے گا۔”
واضح رہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اس معاملے میں ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت، میجر (ریٹائرڈ) رمیش اپادھیائے، سدھاکر چترویدی، اجے رہیرکر، سدھاکر دھر دویویدی المعروف شنکرآچاریہ اور سمیر کلکرنی کو بری کر دیا ہے۔