نیشنل
آج کا دن نیپال کیلئے یوم "سیاہ”۔خون آلود جوتے کی تصویر کے ساتھ فلم اداکارہ منیشا کوئرالہ کا پیام

ممبئی: فلم اداکارہ منیشاء کوئرالا نے نیپال کے Gen Z کی حمایت کی خون سے رنگے جوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آج کا دن سیاہ ہے۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ منیشا کوئرالا نے نیپال میں نوجوان
مظاہرین کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔Gen Z کا یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب نیپال حکومت نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر سمیت 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی۔منیشاء خود نیپال کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر خون سے رنگے ہوئے جوتے کی تصویر
شیئر کرتے ہوئے نیپالی زبان میں لکھا: "آج نیپال کے لیے کالا دن ہےجب عوام کی آواز، بدعنوانی کے خلاف غصہ اور انصاف کی مانگ کو گولیوں سے جواب دیا گیا۔” جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ منیشا نے اس واقعے کو نیپال کے
جمہوریت اور عوامی آواز کے لیے ایک سیاہ دن قرار دیا ہے۔