نیشنل

دہلی میں طوفانی بارش _ سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ آیندہ دو دن تک شدید بارش

قومی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دہلی کے اہم علاقوں کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ جمعہ کی صبح سے ہی دارالحکومت کے کئئ علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش ہوئی۔ نوئیڈا کے کئی حصوں بشمول نوروجی نگر، بھیکاجی کاما پلیس، شانتی مارگن، آشرم، آنند وہار اور دہلی کے مالائی مندر علاقے میں صبح سویرے بارش ہوئی۔

 

جس کے نتیجے میں عملا پورا شہر پانی میں ڈوب گیا۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تمام بڑی سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہوگئیں ۔ جگہ جگہ ٹریفک جام ہونے سے گاڑی رانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں اگلے چند گھنٹوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح یہ پیش قیاسی بھی کی گئی ہے کہ 28 جولائی تک دارالحکومت دہلی میں بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوا ہے۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس اس وقت 50 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button