تلنگانہ

حیدرآباد ناگپور نیشنل ہائی وے پر 15 کیلو میٹر تک ٹریفک جام

کاماریڈی: ریاست تلنگانہ میں شدید بارش  کے باعث کاماریڈی ضلع میں واقع قومی شاہراہ نمبر 44 پر زبردست ٹریفک جام دیکھا جارہا ہے۔ سڑک کے کٹ جانے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ حیدرآباد سے عادل آباد کی سمت جانے والی گاڑیاں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہیں۔

 

 

سداشیونگر منڈل سے بھکنور ٹول گیٹ تک تقریباً 15 کلومیٹر تک گاڑیاں رکی ہوئی ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کو ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں ٹیکریال اور سارم پلی کے مقام پر پل کو نقصان پہنچا۔ ایک اور مقام پر سڑک بہہ گئی ہے۔ ان حالات کے باعث چہارشنبہ سے ہی گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید خلل پڑ رہا ہے۔ جمعرات کی رات بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں رکی رہیں جس پر ایس پی راجیش چندر نے خود صورت حال کا جائزہ لیا۔

 

 

ٹریفک جام کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ آمد و رفت بحال ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button