نیشنل

واٹس ایپ پر بیوی کو تین طلاق۔شوہر کے خلاف کیس درج

لکھنؤ:جہیز کے لیے بیوی کو ہراساں کرنے کے بعد، غیر قانونی طور پر واٹس ایپ پر "تین طلاق” دینے والے ایک شخص اور اس کے خاندان کے افراد کے خلاف پیر کے روز مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ بات اتر پردیش پولیش نے بتائی۔

 

 

یہ واقعہ بسیرا گاؤں میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون اسما کی شکایت پر، اس کے شوہر حسن، ساس رشیدہ اور دو دیوروں سلیم اور شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق اسما اور حسن کی شادی نومبر 2017 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سسرال والوں نے اسما کو مسلسل جہیز کے لیے ہراساں کیا جس کی وجہ سے وہ تنگ آ کر اپنے مائیکہ چلی گئی۔

 

 

بعد ازاں31 مارچ 2025 کو حسن نے واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیج کر اسے "تین طلاق” دے دی۔اسما نے اس معاملہ کی شکایت پولیس میں درج کرو ائی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button