انٹر نیشنل

ریاض میں ادبی فورم کی نثری و شعری نشست

ریاض ۔ کے این واصف

انڈین فرینڈز سرکل ادبی فورم ریاض کے زیر اہتمام محفل شعر و سخن کا اہتمام کیا گیا۔ یہ شاندار محفل آزادی کا “امرت مہا اتسو” کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ جمعہ کے روز ایک مقامی رسٹورنٹ کے ھال مین منعقد اس محفل کی صدارت محترم عبدالقیوم صاحب نے کی۔ جبکہ ڈاکٹر سید این مسعود مہمان خصوصی اور ابو نبیل خواجہ مسیح الدین صاحب، ابرار حسین صاحب و مشتاق احمد صاحب نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔محفل کا آغاز قاری یوسف بن دانش کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ یہ محفل دو حصون پر مشتمل رہی۔

نثری حصہ میں وسیم قریشی نے“کپڑے سکھانے کی مشین” کے عنوان سے فکاہیہ پیش کیا۔ سعید اختر آعظمی نے “گھوڑوں کی مجلس” ، تنویر احمد تماپوری نے “وائرس” ، ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نے “رواداری” کے عنوان سے افسانے اور راقم نے کچھ افسانچے پیش کئے۔ شعری نشست کا آغاز جمیل احمد اکولوی نے نعت مبارکہ پیش کرکے کی۔ شعری محفل مین جن شعراُ حضرات نے اپنا کلام پیش کیا ان مین سعید اختر آعظمی، دانش ممتاز، منصور قاسمی، خورشید الحسن نیر، اکرم علی اکرم، ضیاُ عرشی، گلزار مرادآباد، اسلم نور، سہیل اقبال، حسان عارفی، ابو نبیل خواجہ مسیح الدین اور ظفر محمود شامل تھے۔

آخر میں صدر محفل جناب عبدالقیوم صاحب نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفل مین نثر نگاروں اور شعرا حضرات نے جہاں حب الوطنی پر مبنی تخلیقات پیش کین وہین وطن کے حالات پربھی تیکھے طنز کئے۔ انھوں نے مختلف میدانوں میں ملک کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جس ہندوستان کا خواب دیکھا تھا اس کی تعمیر میں فرقہ پرستی، نفرت اور تعصب بڑی رکاوٹیں ہیں۔ جناب عبد القیوم نے منتظمین محفل کو اس کامیاب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس محفل میں شعر و ادب کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معروف ناظم مشاعرہ احسان عارفی نے بے حد دلچسپ اور پر اثر انداز مین محفل کی نظامت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button