نیشنل
سوشل میڈیا پر بھروسہ ۔گلف ممالک میں ملازمتوں کے نام پر دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ

نئی دہلی: وزارتِ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیرونِ ملک روزگار کے خواب دیکھنے والے بھارتی نوجوان بڑی تعداد میں فرضی گلف ملازمتوں کے جھانسے میں آ رہے ہیں اور اسمگلنگ و دھوکہ دہی کے نیٹ ورکس کا شکار بن رہے ہیں۔ مرکزی
مملکتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے بتایا کہ حال ہی میں اس نوعیت کے کئی کیس سامنے آئے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں نوجوان سوشل میڈیا پر ملنے والی فرضی نوکری کی پیشکش پر بھروسہ کر لیتے ہیں اور آگے چل کر مشکل
میں پھنس جاتے ہیں۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایسی جعلسازی کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔غیر رجسٹرڈ ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
وزیر کے مطابق اکتوبر 2025 تک 3,505 غیر رجسٹرڈ ایجنٹس کی تفصیلات e-Migrate پورٹل میں درج کردی گئی ہیں۔



