داعش کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں دو افراد گرفتار

دہلی اسپیشل پولیس سیل نے "لکشیت” آپریشن کے تحت داعش کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا
۔ پہلی کارروائی ساؤتھ دہلی میں ہوئی، جہاں ممبئی کے رہائشی آئی ایس آئی ایس سے تعلقات کے الزام میں آفتاب کو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پرمود کُشواہا کی قیادت میں گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے متعدد الیکٹرانک آلات اور مشتبہ مواد برآمد ہوا
۔ دوسری کارروائی جھارکھنڈ کے بکارو ضلع کے اسلام نگر میں دہلی پولیس اسپیشل سیل اور جھارکھنڈ اینٹی ٹیررازم اسکواڈ نے مشترکہ طور پر انجام دی، جس میں آئی ایس آئی ایس کا مشتبہ دہشت گرد دانش حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے کئی الیکٹرانک آلات اور انتہا پسندی پر مبنی مواد ضبط کیا گیا۔ پکڑے گئے دونوں ملزمین کو ریمانڈ پر دہلی منتقل کر دیا گیا ہے
اور اطلاعات کے مطابق مختلف ریاستوں میں سرگرم دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے مزید 12 افراد کو بھی دہلی اسپیشل پولیس سیل نے حراست میں لے لیا ہے۔